ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستانی کھیل برادری نے حنیف کو دی آخری الوداعی

پاکستانی کھیل برادری نے حنیف کو دی آخری الوداعی

Sat, 13 Aug 2016 18:00:41    S.O. News Service

کراچی،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے سینئر کرکٹر، کھلاڑی اور مشہورشخصیات ملک کے سابق کرکٹ کپتان اور عظیم بلے باز حنیف محمد کی تدفین میں شامل ہوئے۔کئی نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ حنیف کو ان کی زندگی میں وہ شناخت نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے۔81سال کے حنیف کا گذشتہ جمعرات کو ایک مقامی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر اور اس سے منسلک دوسری تکلیفوں سے برسرپیکار تھے۔تدفین میں کئی سابق کرکٹ کپتان جاوید میاں داد، وسیم باری، سعید انور اور معین خان، اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان، ہاکی اولمپین حنیف خان، اصلاح الدین صدیقی اور سمیع اللہ سمیت دیگر شامل ہوئے۔کل سابق کپتان کے گھر کے قریب ہوئی تدفین کے دوران سرکاری معزز ہستیاں اور وزیر بھی موجود تھے۔


Share: